انوار اسلام |
س کتاب ک |
عام بد اَمنی کے موقع پر بعد فجر آیتِ کریمہ کا ختم ثابت ہے یا نہیں؟ مصیبتِ عامہ کے وقت جب بداَمنی پھیل جائے ، قتل وغارت کی وجہ سے جان ومال اور اولاد محفوظ نہ رہیں تو قنوتِ نازلہ پڑھنا حدیث وفقہ سے ثابت ہے، آیتِ کریمہ کا عمل بھی مفید ومجرب ہے، توبہ واستغفار کی کثرت کی جائے، یہ بھی حدیث میں ہے کہ جب کوئی اہم امر پیش آتا "بادِر الی الصلوٰۃِ " اس لئے آیت کریمہ کی توفیق ہوجائے تو اعتراض کی ضرورت نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۱۷۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)