انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱۴)الجامع الصغیر امام جلال الدین السیوطیؒ (۹۱۱ھ) اسے حروفِ تہجی سے حدیث کے ابتدائی الفاظ پر مرتب کیا گیا ہے، حدیث تلاش کرنے میں بہت مفید کتاب ہے، یہ کنزالحقائق کے حاشیہ پر بھی شائع ہوئی ہے، علامہ علی بن شیخ احمد العزیزی نے سنہ ۱۰۴۵ھ میں "السراج المنیر" کے نام سے اس کی ایک مبسوط شرح لکھی ہے، جو سنہ ۱۳۱۲ھ میں مصر سے شائع ہوئی، ایک شرح "فیض القدیر" علامہ عبدالرؤف المنادی نے بھی لکھی ہے، جو سنہ ۱۳۵۶ھ میں مصر سے شائع ہوئی، یہ شروح ذخیرۂ حدیث کی بہت مفید کلیدی کتابیں ہیں۔