انوار اسلام |
س کتاب ک |
میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم؟ مردے کودفن سے پہلے موت کی جگہ سے اُٹھا کردوسرے شہر لیجانا مکروہ ہے؛ البتہ بعض فقہاء نے اُس کوجائز بھی کہا ہے؛ لہٰذا اس عمل کوعام معمول بنالینا درست نہیں کہ فتویٰ کراہت ہی پر ہے؛ البتہ کسی خاص واقعے میں کوئی شدید ضرورت داعی ہو توبعض دوسرے فقہاء کے قول پرعمل کرکے میت کومنتقل کرنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۶۱۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۱۳۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۰۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)