انوار اسلام |
س کتاب ک |
عیدگاہ یا مسجد میں نمازِ عید کے مسائل عید کی نماز بستی میں پڑھی جائے یا عیدگاہ میں؟ نماز عید کو صحراء میں عیدگاہ میں جاکر ادا کرنا سنت ہے اگرچہ جامع مسجد میں گنجائش ہو ، بہتر یہ ہے کہ امام خود عیدگاہ جاکر لوگوں کو نماز پڑھائے اور کسی شخص کو اپنا نائب بنادے جو کہ ضعفاء کو جن میں عیدگاہ جانے کی قوت نہیں ہے شہر میں نماز پڑھائے ، اگر امام نے کسی کو نائب نہیں بنایا تب بھی گناہ نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۰۱،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۰۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۸۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)