انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شاہ غلام علیؒ (۱)دعا کرتے وقت انوار فائض ہوتے ہیں لیکن ان کا فرق کرنا کہ یہ انوارِ دعا ہیں اور یہ اجابتِ دعا مشکل ہے ، بعضے کہتے ہیں کہ اگر دونوں ہاتھوں میں ثقالت معلوم ہو تو یہ دعا کے قبول ہونے کی علامت ہے ، لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر انشراح صدر حاصل ہو تو یہ دعاکی قبولیت کی علامت ہے ۔ (۲)اخلاق رذیلہ و صفاتِ بشریہ اور انانیت کو ختم کرنے کے لئے کلمۂ طیبہ کا تکرار اور کثرت سے ذکر کرنا لازم ہے ، جس وقت انوار الٰہی داخل ہوجائیں گے سالک کے اخلاق و اوصاف میں شکستگی آجائےگی ، اللہ پاک کا ارشاد ہے "إن الملوک إذا دخلوا قریۃ أفسدوھا وجعلو أعزّۃ أھلھاأذلّۃ"۔ (۳)فقیری دل سے مراد کے خالی ہونے کو کہتے ہیں نہ کہ ہاتھ کے خالی ہونے کو ۔