انوار اسلام |
س کتاب ک |
تشہد سے پہلے سجدۂ سہو کرلیا تو کیا حکم ہے؟ کسی پر سجدۂ سہو واجب ہواور وہ تشہد سے پہلے سجدۂ سہو کرلے تو ایسی صورت اگر قصداً ایسا کیا ہے تو نماز واجب الاعادہ ہے اور اگر سہواً ہوگیا تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر بقدر تشہد نہیں بیٹھا تو سجدۂ سہو غیر محل میں ہونے کی وجہ سے غیر معتبر ہے، لہٰذا تشہد کے بعد پھر سجدۂ سہو کرے، اگر نہیں کیا نماز واجب الاعادہ ہوگی، اور اگر بقدر تشہد بیٹھنے کے بعد سجدۂ سہو کیا لیکن نہ تشہد پڑھا اور نہ سلام پھیرا بس سجدہ کرلیا تو نماز صحیح ہوگئی اور وہی سجدہ کا فی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۳۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)