انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قیامت صغریٰ شب عاشورہ ختم ہونے کے بعد صبح قیامت نمودار ہوئی جس میں تاریخ اسلام کا سب سے زیادہ دلدوز واقعہ پیش آنے والا تھا اور باختلافِ روایت جمعہ یا سنیچر کے دن بعد نماز فجر حسینی فوج لڑنے کے لئے تیار ہوگئی،یہ کوئی لشکر جرار نہ تھا؛بلکہ بہتر (۷۲)جان نثاروں کی ایک مختصر جماعت تھی، جس کی ترتیب یہ تھی کہ میمنہ پر زہبیر بن قین تھے اورمیسرہ پر حبیب ابن مظہر ،عباسؓ علمدار کے ہاتھوں میں حسینی علم تھا، ادھر یہ مٹھی بھر جان نثار تھے،دوسری طرف چار ہزار شامی تھے، حضرت حسینؓ جب میدان جنگ میں جانے کے لئے رہوار پر سوار ہوئے تو قرآن سامنے رکھا اوردونوں ہاتھ اٹھا کر بارگاہِ ایزدی میں یہ دعا کی: