انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جہاز سازی امیر معاویہؓ جیسا عظیم الشان بیڑا رکھنا چاہتے تھے اس کے لئے جہاز سازی کے کارخانوں کی سخت ضرورت تھی؛چنانچہ انہوں نے اپنے عہد میں اس کے متعدد کارخانے قائم کئے ،ان میں پہلا کارخانہ ۵۴ ھ میں مصر میں قائم ہوا تھا، (حسن المحاضرہ سیوطی :۲/۱۹۹) بلاذری کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ امیر معاویہؓ نے اس قسم کے کارخانے تمام ساحلی مقامات پر قائم کئے تھے ؛چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ پہلے جہاز سازی کا کارخانہ صرف مصر میں تھا، لیکن امیر معاویہؓ کے حکم سے کاریگر اوربڑھئی جمع کئے گئے اوران کو انہوں نے تمام ساحلی مقامات پر بسایا، اردن میں عکا میں بھی کارخانہ قائم تھا۔ (فتوح البلدان :۱۲۴)