انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسبوق بھول کر سلام پھیرے اور دعاء کرلے، پھر یاد آیا تو کیا کرے؟ ایک شخص نماز میں ایسے وقت شامل ہوا جبکہ ایک یا دورکعت ہوچکی تھیں، اس نے امام کے ساتھ سلام پھیردیا، پھر ہاتھ اٹھاکر عربی میں دعاء بھی کر چکا، پھر اُسے یاد آیا کہ اس کی ایک یا دورکعت چھوٹ گئی ہے تو بغیر کسی سے کلام کئے اور کچھ بولے اگر وہ اٹھ گیا اگرچہ سلام پھیردیا ہو اور اٹھاکر دعاءمانگ لی ہو تو اس کی نماز ہوگئی، آخر میں سجدۂ سہو کرلے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۸۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۵۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)