انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ضیاء القرآن یہ پیرمحمد کرم علی شاہ ازہری کی لکھی ہوئی تفسیر ہے جو ۱۹۷۰ء میں دوسری بار کلاسیکل پرنٹرس دہلی سے شائع ہوئی ہے، یہ تفسیر قدرے مفصل اور معانی قرآن کے بیان میں بہت ہی واضح ہے، مصنف موصوف کی تفہیم کا انداز بڑا اچھوتا ہے، ہرسورت سے پہلے اس کا اجمالی تعارف ہے خصوصاً سورۃ کا زمانہ نزول، اس کا ماحول، اس کے اہم اغراض ومقاصد، اس کے مضامین کا خلاصہ اور اگر اس میں کسی سیاسی یاتاریخی واقعہ کا ذکر ہے تو اس کا پس منظر، ترجمہ میں پیراگراف کے ذریعہ لکیریں کھینچ کر اس کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے، نحوی وصرفی اور لغوی مشکلات کو مستند لغات اور تفسیروں سے حل کیا گیا ہے۔