انوار اسلام |
س کتاب ک |
میت کو غسل دینے سے متعلق مسائل واحکام میت کوغسل دیتے وقت پاؤں کس طرف ہو؟ میت کوغسل دیتے وقت تختہ پررکھنے کی دوصورتیں ہیں: ایک توقبلہ کی جانب پاؤں کرکے لٹانا اور دوسرے قبلہ کی طرف منہ کرنا، جیسے کہ قبر میں رکھتے ہیں، جوصورت بھی آسان ہو اس کواختیار کرلیں دونوں جائز ہیں؛ اگرقبلہ کی طرف پاؤں ہوجائیں تویہ بھی گناہ نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۸۸، مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ: ۷/۵۶، مکتبۂ دار الاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۴۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔)