انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عمال کا تغیر وتبدل اور عزل ونصب سنہ۱۵۵ھ میں مہدی نے اپنے چچا اسماعیل کوحکومتِ کوفہ سے معزول کرکے اسحاق بن صباح کندی اشعثی کومامور کیا، بصرہ کی حکومت وامامت سے سعید وعلی اور عبیداللہ بن حسن کومعزول کرکے عبدالملک بن ظبیان نمیری کومامور کیا اسی سال قثم بن عباس کویمامہ کی حکومت سے معزول کرکے فضل بن صالح کواور مطر (منصور کے آزاد کردہ غلام) کومصر کی حکومت سے معزول کرکے ابوحمزہ محمد بن سلیمان کواور عبدالصمد بن علی کومدینہ کی حکومت سے معزول کرکے محمد بن عبداللہ کثیری کومامور فرمایا، مدینہ کی حکومت سے محمد بن عبداللہ کوبھی جلد معزول کرکے زفربن عاصم ہلالی کومدینہ کی حکومت سپرد کی، اسی سال معبد بن خلیل کوسندھ کاگورنربنا کر بھیجا، حمید بن قحطبہ خراسان کا گورنر تھا، وہ بھی اسی سال سنہ۱۵۹ھ میں فوت ہوا، توخراسان کی حکومت ابوعون عبدالملک بن یزید کودی گئی؛ پھراسی سال کے آخر میں سعید بن خلیل کے فوت ہونے پرسندھ کی حکومت روح بن حاتم کودی گئی۔ سنہ۱۶۰ھ میں ابوعون عبدالملک معتوب ہوکر معزول ہوا اُس جگہ خراسان کی حکومت پرمعاذ بن مسلم کواور سیستان کی حکومت پرحمزہ بن یحییٰ کواور سمرقند کی حکومت پرجبرئیل بن یحییٰ کوبھیجا گیا، جبرئیل نے اپنے عہد حکومت میں سمرقند کا قلعہ اور شہر پناہ تعمیر کرایا؛ اسی سال سندھ کی حکومت پربسطام بن عمرو کوبھیجا گیا سنہ۱۶۱ھ میں مہدی نے سندھ کی گورنری نصر بن محمد بن اشعث کوعطا کی؛ اسی سال عبدالصمد بن علی کوجزیرہ پراور عیسیٰ بن لقمان کومصر پراور بسطام بن عمروتغلبی کوسندھ سے معزول کرکے آدربائیجان پرمقرر کیا؛ اسی سال اپنے بیٹے ہارون کواتالیقی پریحییٰ بن خالد بن برمک کومتعین کیا؛ اسی سال سلیمان بن رجاء کوبجائے محمد بن سلیمان کے مصر کی حکومت پرروانہ کیا۔