انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تیسری پا پیادہ مہم ماہ ذی قعدہ ۱ ہجری میں حضور ﷺ نے حضرت سعدؓبن ابی وقاص کی سرکردگی میں ایک پا پیادہ مہم خرار بھیجی جو شام کی تجارتی شاہراہ پر ٹھہرنے والے کاروانوں کی منزل تھی،یہ دستہ بیس مجاہدین پر مشتمل تھا؛ لیکن بعض مورخین نے آٹھ لکھا ہے، اس کے علم بردار حضرت مقدادؓ بن عمرو تھے جنھیں سفید جھنڈا عطا کیا گیا تھااور ہدایت کی گئی تھی کہ قریش کے تجارتی قافلہ کو ہراساں کرنا مگر خرار سے آگے نہ بڑھنا،یہ مجاہدین کا پہلا پیدل دستہ تھا جو راتوں کو سفر کرتا اور دن میں چھپ جاتا، پانچ دن سفر کر کے جب یہ دستہ خرار پہنچا تو معلوم ہوا کہ تجارتی قافلہ جس میں ساٹھ افراد تھے پڑاؤ اٹھا چکا ہے، اس لئے مدینہ واپس ہو گئے،ہجرت کے پہلے سال روانہ کردہ تین مہموں میں سے یہ آخری مہم تھی جو طلایہ گردی پر مامور کی گئی تھی، ان تینوں مہموں میں کہیں بھی دو بدو لڑائی یا خون خرابے کی نوبت نہیں آئی۔