انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز میں سجدۂ تلاوت کے بعد دوبارہ سورۂ فاتحہ پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ امام نے الحمد کے بعد ایسی سورۃ پڑھی جس میں آیتِ سجدہ آگئی اور سجدۂ تلاوت کیا، پھر کھڑے ہوکر دوبارہ الحمد پڑھی، تو ایسی حالت میں سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا، اگر سورۂ فاتحہ مسلسل دو مرتبہ پڑھتا درمیان میں کسی اور قراءت کایا سجدۂ تلاوت وغیرہ کا فصل نہ ہوتا تب سجدۂ سہو واجب ہوتا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۰۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)