انوار اسلام |
س کتاب ک |
مقتدی سے غلطی ہوجائے تو کیا وہ سجدۂ سہو کرے؟ نماز باجماعت میں اگر مقتدی سے ایسی غلطی ہوجائے جس سے سجدۂ سہو لازم آتا ہو تو اس سے مقتدی کے ذمہ سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا ہے، اس لئے امام کے سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرنے کی ضرورت نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)