انوار اسلام |
س کتاب ک |
سفرِ حج میں عورت کے لئے مَحرم کے مسائل مَحرم کے ساتھ معصیت کا خطرہ ہوتوکیا کریں؟ اگرمَحرم ِشرعی کے ساتھ ابتلاءِ معصیت کا اندیشہ ہوتو ایسے مَحرم شرعی کے ساتھ سفرکرنا بھی جائز نہیں، اس لیے صرف مَحرمِ شرعی میسر ہونا کافی نہیں ہے؛ بلکہ وہاں بھی (وجوب ِحج کے لیے ) ایسے محرم شرعی کا میسر ہونا لازم ہے، جس کے ساتھ ابتلاء کا اندیشہ نہ ہو۔ (انوارِمناسک:۱۷۶) بوڑھی عورت کے لئے بلا محرم سفرِ حج عجوزہ اور بوڑھی عورت جس میں ابتلاءِ معصیت اور فتنہ کا خطرہ نہ ہو، اس کا غیرمحرم کے ساتھ سفرِ حج کوجانا جائز ہے؛ چنانچہ فتنہ کا خطرہ نہ ہونے کی وجہ سے حضرت تھانوی قدس سرہٗ نے بھی بوڑھی عورت کے لیے گنجائش نقل فرمائی ہے، اس لیے مَحرم یاشوہر کی معیت کی شرط سے ساٹھ، سترسالہ عورت مستثنیٰ ہوگی۔ (انوارِمناسک:۱۷۷)