انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عمرہ اور مدینہ کو واپسی ابن اسحاق سے مروی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے مالِ غنیمت سے فارغ ہوکر جعرانہ ہی سے عمرہ کا احرام باندھااور مکّہ تشریف لاکر عمرہ ادا کیا، بقیہ مالِ غنیمت کو مجنّہ میں جو مرالظہران کے قریب واقع ہے محفوظ کروادیا، عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد آپﷺ نے حضرت عتاب ؓ بن اسید کو مکّہ کا والی مقرر فرمایا اور ان کی معاش کے لئے روزانہ ایک درہم مقرر فرمایا(ابن ہشام) حضرت معاذ ؓ بن جبل کو اسلام اور قرآن کی تعلیم دینے کے لئے مکّہ میں رہنے کا حکم دیا اور خود مہاجرین و انصار کی معیت میں مدینہ واپس ہوئے، آپﷺ کی مدینہ کو واپسی ۲۴ذی قعدہ ۸ ہجری کو ہوئی،