انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بخار حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے تمام دردوں میں اوربخار کے متعلق فرمایا کہ یہ پڑھے بِسْمِ اللہِ الْکَبِیْر، نَعُوذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّلنَّارِ ترجمہ: بزرگ اللہ کے نام سے،عظمت والے اللہ کے پناہ مانگتے ہیں، جوش مارنے والی رگ کی برائی سے اورآگ دوزخ کی برائی سے ہم پناہ مانگتے ہیں۔ (ابنی سنی:۵۱۵،ابن ماجی:۳۵۶۶،حاکم:۴۱۴،بسند صحیح) رافع بن خدیج کی روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا بخار جہنم کے اثر سے ہے،اسے پانی سے ٹھنڈا کرو اوریہ پڑھو۔ اِکْشِفِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ اِلٰہَ النَّاسِ (ابن سنی:۵۱۸) آپ ﷺ حضرت عائشہؓ کے پاس تشریف لائے تو دیکھا وہ بیمار پڑی ہیں اوربخار کو برا بھلا کہہ رہی ہیں،آپ نے فرمایا اسے برا نہ کہو، یہ تو اللہ کے حکم کے تابع ہے،چاہو تو میں تم کو ایک دعا بتادوں ،تم پڑھوگی تواللہ پاک بخار دورکردے گا۔ انہوں نے کہا کہ بتادیجئے ؛چنانچہ آپ ﷺ نے بتادیا۔ (خصائص کبری:۲/۱۷۵،بیہقی) اَللّٰهُمَّ اَرْحَمْ جِلْدِي الدَّقِيْقَ، وَعَظْمِيْ الرَّقِيْقَ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِيْقِ، يَا أُمِّ مِلْدَمِ اِنْ كُنْتِ آمَنْتِ بِاللهِ الْعَظِيْم، فَلَا تَصَدَّعِي الرَّأسَ، وَلَا تُنْتِنِيْ الْفَمَ، وَلَا تَأكُلِيْ اللَّحْمَ، وَلَا تَشْرَبِي الدَّمَ، وَتَحَوَّلِيْ عَنِّي اِلٰى مَنْ يَّجْعَلُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا آخَرَ (سبل الہدی:۱/۲۲۳)