انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو یعقوب اسحق بن محمدؒ (۱)جس کی سیری کھانے سے ہو تو وہ ہمیشہ بھوکا ہی رہےگا ، جس کی امیری مال سے ہو تو وہ ہمیشہ فقیر ہی رہےگا ، اور جس کا باطن لوگوں کے عطیات کی طرف مائل ہو تو وہ ہمیشہ محروم ہی رہےگا، اور جس شخص نے کسی امر میں غیر اللہ سے مدد چاہی تو وہ ہمیشہ مخذول اور رسوا ہی رہےگا۔ (۲)آپ سے اللہ تعالیٰ کے طریق کے سلسلہ میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ جاہلوں سے دور رہو ، علماء کی صحبت اختیار کرو ، اور علم پر عمل کرو ، اور ذکر پر مداومت کرو ، تب کہیں جاکر اہلِ طریق میں سے ہوگے ۔