انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا جماعت کے ساتھ طویل نماز پڑھنا صحیح ہے؟ جماعت کی نماز کو آداب وسنن کی رعایت کرتے ہوئے ہلکی پڑھانا چاہئے، تاکہ شرکاءِ نماز کے لئے گرانی کا باعث نہ ہو، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: "جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے، کیونکہ ان میں ضعیف وناتواں اور بوڑھے لوگ بھی ہیں"۔ ایک اور حدیث میں حکم ہے کہ جماعت میں جو سب سے کمزور آدمی ہو اس کی رعایت کرتے ہوئے نماز پڑھائی جائے، اس لئے فقہاء نے امام کو طویل نماز پڑھانے سے منع کیا ہے: ولا یطول الامام بھم الصلاۃ ۔ اس لئے امام صاحب کو اتنی طویل نماز پڑھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۸۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)