انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت رویم بن احمدؒ (۱)حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ احکام میں اپنے بھائیوں پر وسعت و سہولت کو اختیار کرے اور خود ان احکام میں اپنے اوپر تنگی کو روا رکھے ، اس لئے کہ اپنے بھائیوں پر توسیع اتباعِ علم ہے اور اپنے نفس پر تنگی کو گوارا کرنا یہ تقاضائے ورع و تقویٰ ہے ۔ (۲)آپ سے محبت کے متعلق دریافت کیاگیا ؟ تو فرمایا کہ تمام احوال میں محبوب کی موافقت یہی محبت ہے ۔