انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۴)ترجمہ مشکوٰۃ (۱)مانچسٹریونیورسٹی کے پروفیسر جیمز رابسن نے مکمل مشکوٰۃ کا انگریزی ترجمہ کیا ہے اور جسے اشرف پبلیکیشنز، لاہور نےچار جلدوں میں بارہا شائع کیا ہے۔ (۲)مولانا فصل کریم کا یہ انگریزی ترجمہ حیدرآباد سے ۵/جلدوں میں شائع ہوا ہے، افسوس کہ مترجم نے مشکوٰۃ کی ترتیب قائم نہیں رکھی، اس ترجمہ کونئی ترتیب دی ہے۔ برصغیر پاک وہند میں کتب حدیث کے تراجم صرف اُردو میں ہی نہیں، بنگلہ، پشتو، سندھی، برمی، گجراتی اور بلوچی کئی زبانوں میں ہوچکے ہیں، متعلقہ علاقوں میں ان تراجم کی خاصی اشاعت ہے، مولانا شمس الحق فرید پوری علمائے دیوبند میں ممتاز شہرت کے مالک ہیں، حضرت تھانویؒ کے خلیفہ ہونے کی جہت سے آپ روحانی عقیدتمندوں کا مرکز رہے ہیں، آپ نے صحاحِ ستہ کی چھ کتابوں کا ترجمہ بنگلہ میں بڑے اہتمام سے کیا ہے، یہ تراجم چھپ چکے ہیں اور ان سے پورا بنگال علم نبوت سے مستفید ہورہا ہے،پشتو میں مشکوٰۃ کا ترجمہ ہوچکا ہے، سندھی میں تفسیر وحدیث کا خاصا مواد موجود ہے