انوار اسلام |
س کتاب ک |
رمضان میں ایک ملک سے دوسرے ملک جانے والا عید کب کرے؟ کوئی شخص سعودی عرب سے واپس ہندوستان یا پاکستان آیا، وہاں روزہ دو دن پہلے رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے روزے پورے ہوچکے ہیں، اب جبکہ دوسرے ملک میں ۲۸ واں روزہ ہے، تو وہ جس ملک پہنچا ہے وہاں کے روزے رکھے گا اور عید بھی اسی ملک کے حساب سے کرے گا جس ملک میں موجود ہے، مگر چونکہ اس کے روزے پورے ہوچکے ہیں اس لئے یہاں آکر جو زائد روزے رکھے گا وہ نفل شمار ہوں گے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۱۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)