انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پہلی عیدالاضحی(ذی الحجہ) اسی سال عید الاضحٰی اور قربانی کا حکم بھی آیا اور یہ آیت نازل ہوئی: " اﷲ کے لئے نماز پڑھئے اور قربانی کیجیے" (سورہ کوثر : ۲) ذی الحجہ کی ۹ تاریخ تھی کہ آنحضرت ﷺ غزوۂ سویق سے مدینہ واپس آئے، دوسرے دن مسلمانوں کو عید کی دو رکعت نماز پڑھائی،یہ مسلمانوں کی پہلی نمازعید الاضحیٰ تھی جو آپ ﷺ نے صحابہ کرامؓ کو پڑھائی، عید گاہ ہی میں اپنے ہاتھ سے ایک اور بر وایت دیگر دو مینڈھے ذبح کئے اور مسلمانوں کو بھی قربانی کا حکم دیا، چنانچہ صحابہؓ میں جومالدار تھے انھوں نے بھی قربانیاں کیں، ہر سال برابر قربانی کرتے رہے، آپﷺ نے فرمایا: قربانی کے جانور کے ہر ہر بال کے عوض ایک نیکی کا ثواب ہے، اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ قربانی کا گوشت اور خون اﷲ تک نہیں پہنچتا مگر تقویٰ اور وہ اس کا ثوا ب عطا فرماتاہے ۔