انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں بلاضرورت کھجلانا کیسا ہے؟ بلاضرورت ایک بار بھی کھجلانا مکروہ تحریمی ہے اور نماز واجب الاعادہ ہے (یعنی ذمہ سے فرض اتر جائے گا لیکن نماز کا ثواب نہیں ملے گا) اگر کوئی ایسی ضرورت پیش آجائے کہ بدون کھجلائے نماز میں یکسوئی نہ ہو تو ایک یا دوبار کھجلانا بلاکراہت جائز ہے اور تین بار اس طرح کھجلانا کہ درمیان میں بقدرِ رکن توقف نہ ہو بہر حال مفسدِ نماز ہے، اگرچہ ضرورت ہی سے ہو۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۱۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)