انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امام دارقطنی کے تعقبات صحیح بخاری کی ایک سو دس روایات پر امام دارقطنی نے مواخذہ کیا ہے، اکابر شارحین نے ان تعقبات کے جواب دیئے ہیں، چند مقامات کے سوا کہیں دارقطنی کی تائید نہیں کی، صحیح بخاری کے تقریباً اسی راویوں پرجرح کی گئی ہے، ان کے بیشتر جوابات محدثین نے دے دیئے ہیں، افسوس دارقطنی نے یہ نہیں دیکھا کہ اپنا کیا حال ہے؟ ہرقسم کی سقیم روایات ان کی سنن میں موجود ہیں (دیکھئے: عینی شرح صحیح بخاری:۳/۶۷) یہ صاحب توحضرت امام ابوحنیفہؒ پربھی جرح کرنے سے نہیں چوکے؛ اگروہ امام بخاریؒ پر تعقب کریں توچنداں تعجب نہیں۔