انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مبارک بادی کی دعاء حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے عبدالرحمن بن عوف پر زردی کا رنگ دیکھا تو پوچھا یہ کیا ہے، انہوں نے کہا بعض گٹھلی سونے میں نکاح کیا، آپ نے ان سے فرمایا:بارک اللہ لک پھر آپ نے فرمایا ولیمہ کرو خواہ ایک بکری سہی۔ (بخاری:۲/۷۷۴،ابن سنی:۵۵۴) حضرت عقیل ابن ابی طالب نے کہا کہ میں نے نبی پاک ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شادی کرے تو یہ دعاء دے بَارَکَ اللہُ عَلَیْکَ وَبَارَکَ فِیْکَ (عمل الیوم للنسائی:۲۵۴،الدعاء:۱۲۳۹،بسند حسن) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی پاک ﷺ جب کسی کو شادی کی مبارکبادی دیتے تو یہ دعاء دیتے۔ بَارَکَ اللہُ فِیْکَ وَبَارَکَ اللہُ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ ترجمہ:اللہ تم میں اور تمہارے پر برکت عطا فرمائے اور دونوں کے درمیان بھلائی اور خیر جمع فرمائے۔ (ابوداؤد:۲۹۰،عمل الیوم للنسائی:۲۵۴،بسند صحیح) ابن ماجہ میں یہ دعاء اس طرح ہے۔ (صفحہ:۱۳۷) بَارَکَ اللہ لَکُمْ وَبَارَکَ عَلَیْکُمْ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْر