انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نظر لگنے کا اندیشہ ہوتوکیاپڑھے؟ حضرت سعید بن حیکم ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کو اگر خدشہ ہوتا کہ نظر لگنے سے کچھ ہو نہ جائے تو آپ یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ وَلَا تَضُرُّہ (ابن سنی:۲۰۷) ترجمہ:اے اللہ اس میں برکت عطا فرما اورضرر سے اسے بچا۔ حضرت انس ؓ کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کسی شی کو دیکھ کر متعجب ہوجائے (نظر کا اندیشہ ہو) یہ پڑھ لیا کرے۔ مَاشَاءَ اللہُ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ترجمہ:جو خدا چاہے وہی ہوگا، نہ کوئی قوت طاقت سوائے خدا کے۔ (ابن ابی الدنیا، الشکر:۱۰،نزل الابرار:۳۸۱)