انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بہرے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ بہرہ آدمی نماز پڑھا دے تو درست ہے، لیکن ہوسکتا ہے کہ کبھی اس کو لقمہ دینے کی ضرورت پیش آئے اور وہ نہ سنے، اس لئے افضل یہ ہے کہ جو شخص بہرہ نہ ہو اور امام کی صفات اس میں موجود ہوں اس کو امام بنایا جائےگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۰۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۸۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)