انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اہلبیت نبویﷺ کا معائنہ اس سوال وجواب کے بعد عورتوں اوربچوں کو بلاکر اپنے سامنے بٹھایا اس وقت یہ سب نہایت ابتر حالت میں تھے،یزید نے انہیں اس حالت میں دیکھ کر کہا، خدا ابن مرجانہ کا برا کرے اگر اس کے اورتمہارے درمیان قرابت ہوتی تو تمہارے ساتھ یہ سلوک نہ کرتا اورنہ اس طرح سے تم کو بھیجتا،فاطمہ بنت علیؓ کا بیان ہے کہ جب ہم لوگ یزید کے سامنے پیش کئے گئے تو تو ہماری حالت دیکھ کر اس پر رقت طاری ہوگئی اور ہمارے لئے کوئی حکم دیا اور بڑی نرمی اور ملاطفت کا برتاؤ کیا۔ (ابن اثیر:۴/۷۳) علامہ ابن اثیر اسی مجلس کا واقعہ لکھتے ہیں کہ: