انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت معاذ کو ایک دعاء کی تاکید حضرت معاذ بن جبلؓ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضورپاک ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اورفرمایا کہ اے معاذ! واللہ میں تم سے محبت کرتا ہوں، حضرت معاذ نے فرمایا اے اللہ کے رسول میرے ماں باپ آپ پر فدا،خدا کی قسم میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا اے معاذ میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد اس دعاء کو نہ چھوڑنا۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ ترجمہ:اے اللہ ہماری مدد فرمائیے اپنے ذکر وشکر اوراپنی اچھی عبادت پر۔ (ابوداؤد:۲۱۳،نسائی ترغیب،صفحہ:۴۵۴،بسند صحیح) حضرت عبادہ بن صامتؒ فرماتے ہیں کہ جب بھی آپ ﷺ سلام فرماتے تو یہ پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذُبِکَ مِنْ کُلِّ عَمَلٍ یُخْزِیْنِیْ وَاَعُوذُبِکَ مِنْ کُلِّ صَاحِبٍ یُرْدِیْنِی وَاَعُوذِبَکَ مِنْ کُلِّ عَمَلٍ یُلْھِیْنِیْ وَاَعُوذُبِکَ مِنْ کُلِّ فَقْرٍ یُنْسِینِیْ وَاَعُوذُبِکَ مِنْ کُلِّ غِنٌی یُطْغِیْنِی (مجمع الزوائد:۱۰/۱۱۰،ابن سنی:۱۰۷،بسند ضعیف) ترجمہ:اے اللہ ہم ہر ایسے عمل سے پناہ مانگتے ہیں جو ہمیں رسوا کردے ہر ایسے ساتھ سے پناہ چاہتے ہیں جو ہمیں گرادے ہر ایسی امید سے پناہ مانگتے ہیں جو ہمیں کھیل میں ڈال دے ہر ایسی غریبی سے پناہ مانگتے ہیں جو ہمیں (آپ کی یاد سے) بھلادے، ہر ایسی مالداری سے پناہ مانگتے ہیں جو ہمیں سرکشی میں ڈال دے۔ حضرت انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ آپ کے کندھے کے بیچ میں میری جگہ (نماز میں) ہوتی تھی یہاں تک کہ آپ وفات پاگئے، آپ فراغت نماز کے بعد یہ دعاء پڑھتے تھے۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ خَیْرَ عُمْرِیْ آخِرَہُ وَخَیْرَ عَمَلِی خَوَاتِمَہُ وَاجْعَلُ خَیْرَ اَیَّامِیْ یَوْمَ اَلْقَاکَ ترجمہ:اے اللہ میری آخری عمر کو بہتر بنا اوراعمال کی انتہا کو بہتر بنا اوراس دن کو بہتر بنا جس دن آپ سے ملاقات ہو۔ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۱۰،ابن سنی:۱۰۸،اذکار:۶۰،بسند ضعیف) حضرت ابو امامہ ؓ فرماتے ہیں کہ فرائض ونوافل کے بعد جب بھی آپ کے قریب ہوا تو میں نے آپ سے یہ دعا سنی اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوبِیْ وَخَطَایَایَ کُلَّھَا اَللّٰھُمَّ اْنغِشْنِیْ وَاجْبُرْنِی وَاھْدِنِی لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالْاَخْلَاقِ فَاِنَّہُ لَا یَھْدِیْ لِصَالِحِھَاوَلاَیَصْرِفُ سَیِّئھَا اِلَّا اَنْتَ (اذکار،صفحہ۶۰،مجمع الزوائد:۱۱۱،ابن سنی:۱۰۵،بسند جید) ترجمہ:اے اللہ میرے گناہ معاف فرما تمام گناہ،اے اللہ ہمیں چھپالے،اے اللہ ہمیں گناہ سے بچا، اعمال صالح اوراخلاق کی رہنمائی فرما کوئی نیکی کی رہنمائی اوربرائی سے نہیں پھیر سکتا سوائے آپ کے۔ حضرت زید بن ارقم ؓ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّ کُلِّ شَی ءٍ اَنَا شَھِیْدٌ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّ کُلِّ شَیْ ءٍ اَنَا شَھِیْدٌ اَنَّ الْعِبَادَ کُلُّھُمْ اِخْوَۃٌ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّ کُلَّ شَی ءٍ اِجْعَلْنِی مُخْلِصاً لَکَ دِیْنِیْ وَاَھْلِیْ فِیْ الدُّنْیَا والْآخِرَۃُ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ اِسْمَعُ وَاسْتَجِبُ اللہُ اَکْبَرُ الْاَ کْبَرُ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ نُوْرُالسَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ اَللہُ اَکْبَرُ حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ،اَللہُ اَکْبَرُ الْاَکْبَرُ (الدعا:۲/۱۱۰۱،بسند لیس فیہ مقال) ترجمہ:اے اللہ آپ ہمارے رب ہیں اورہر شئے کے رب ہیں ،میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ آپ کے بندے اور رسول ہیں،اے اللہ آپ ہمارے رب ہیں اور ہر شئے کے رب ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تمام بندے بھائی ہیں، اے اللہ آپ ہمارے رب ہیں اور ہر شئے کے رب ہیں، اے اللہ آپ ہمیں مخلص بنادیجئے اپنے لئے اور ہمارے اہل کو دنیا اور آخرت میں،اے جلال اوراکرام والے سن لیجئے اورہماری دعاء کو قبول فرمالیجئے،اللہ بڑا ہے، اللہ بڑا ہے،اے اللہ، آپ ہی زمین و آسمان کے نور ہیں، اللہ بڑا ہے کافی ہے ہمیں ،اوراللہ بہترین کارساز ہے،اللہ بڑا ہے ،بڑا ہے۔ حضرت قتادہ نے حضرت انسؓ سے پوچھا کہ آپ ﷺ کی اکثر و بیشتر دعا کیا ہوتی تھی، حضرت انسؓ نے فرمایا اکثر آپ یہ دعاء پڑھتے تھے۔ (نماز کے بعد) اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (ابی داؤد،باب فی الاستغفار،حدیث نمبر:۱۲۹۸) ترجمہ:اے اللہ ہمیں دنیا کی خوبیوں اورآخرت کی خوبیوں سے نوازئیے اورناردوزخ سے بچائیے۔ یہ دعا جامع ہے دین و دنیا دونوں کی خوبیوں کا سوال ہے۔ حضرت ابوبکرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذْبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذابِ الْقَبْرِ ترجمہ:اے اللہ میں کفر،غربت اورعذاب قبر سے پناہ چاہتا ہوں۔ (الاذکار:۶۱) حضرت ابو ایوب انصاریؓ فرماتے ہیں کہ جب بھی میں نے آپ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ نے فارغ ہونے کے بعد یہ دعاء پڑھی۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ خَطَایَ وَعَمَدِیْ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالْاَخْلَاقِ لَایَھْدِیْ لِصَالِحِھَا وَلَا یَصْرِفُ سَیّئَھَا اِلاّ اَنْتَ (بزار،نزل الابرار:۱۰۰،بسند جید) ترجمہ:اے اللہ جو غلطی سے اورجان بوجھ کر گناہ ہوئے ہوں ان کو معاف فرما اور اچھے اعمال واخلاق کی رہنمائی فرما کہ اچھے کی رہنمائی اوربرے سے بازرکھنا آپ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا۔ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِیْ وَبَارِکْ لِی فِیْ رِزْقِیْ (الدعاء:۱۰۹۴،ابن سنی:۲۸،بسند صحیح) ترجمہ:اے اللہ میرے گناہ کو معاف فرما وسیع گھر عطا فرما،ہمارے رزق میں برکت عطا فرما۔