انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عیدین کے احکام عیدین کی مشروعیت warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. امام ابوداؤد اپنی سنن میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو اہل مدینہ کے یہاں دو دن ایسے تھے جن میں وہ کھیل کود کرتے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یہ کیسے دو دن ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ ہم زمانہ جاہلیت میں ان دو دنوں میں کھیل کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ نے تمہیں ان دنوں کے بدلہ میں دو بہتردن اضحی اور فطر کے دن دیئے ہیں۔حوالہ (ابوداودبَاب صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ۹۵۹) بند عیدین کی نماز واجب ہے ، یہ دو جہری رکعتیں ہیں جنہیں سورج کے ایک نیزہ بلند ہونے کے بعد پڑھا جاتا ہے ۔حوالہ عَنْ جُنْدُبٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا يَوْمَ الْفِطْرِ وَالشَّمْسُ عَلَى قِيدِ رُمْحَيْنِ وَالْأَضْحَى عَلَى قِيدِ رُمْحٍ (التلخيص الحبير كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ۱۹۶/۲) بند ان میں چند تکبیریں ہوتی ہیں جنہیں تکبیرات زوائد کہا جاتا ہے ، تین تکبیر ثناء کے بعد پہلی رکعت میں اور تین رکوع سے پہلے دوسری رکعت میں اور نماز کے بعد خطبہ دیا جائیگا ۔ حوالہ عن علقمة و الأسود بن يزيد :أن ابن مسعود كان يكبر في العيدين تسعا أربعا قبل القراءة ثم يكبر فيركع وفي الثانية يقرأ فإذا فرغ كبر أربعا ثم ركع (المعجم الكبير عبد الله بن مسعود الهذلي ۳۰۴/۹) بند