انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام کی زبان کی لکنت کی وجہ سے الحمد کے شروع أأأ ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ امام کی زبان میں لکنت آگئی ہے اور وہ بھی صرف ایک لفظ الحمد للہ کے الف لام پر، مثلاً تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھ کر سورۂ فاتحہ شروع کرتا ہے تو الحمد کے شروع میں أأأ ہوکر ہمزہ کی تکرار ہوجاتی ہے، کچھ دیر کے بعد الحمد للہ کا تلفظ ہوتا ہے، اس کے بعد باقی سورۃ اور قرآن کی آیات وغیرہ جو بھی پڑھتا ہے اچھی طرح پڑھ لیتا ہے، تو اس صورت میں احوط یہی ہے کہ اس کی امامت میں نماز صحیح نہ ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۷۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)