انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مہم باربد اپنی خلافت کے پہلے ہی سال خلیفہ مہدی نے ایک بحری مہم ہندوستان کی طرف روانہ کی، عبدالملک بن شہاب سمعی کوایک لشکر لے کرخلیج فارس سے کشتیوں میں سوار ہوکر ساحل ہند کی طرف روانہ ہوا، باربد میں ان لوگوں نے اُتر کرلڑائی چھیڑ دی، اہلِ باربہت سے قتل وغارت ہوئے، مسلمانوں کے صرف بیس آدمی مارے گئے؛ لیکن یہاں مسلمان فوج میں وبا پھیل گئ اور ایک ہزار آدمی وبا سے مرے یہاں سے کشتیوں میں سوار ہوکر فارس کی طرف روانہ ہوئے ساحلِ فارس کے قریب پہنچ کرطوفانِ باد سے کئی کشتیاں ٹوٹ گئیں اور ایک جماعت دریا میں غرق ہوئی۔