انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا امام سنتِ مؤکدہ پڑھے بغیر امامت کرسکتا ہے؟ امام نے سنتیں نہ پڑھی ہوں تب بھی وہ امامت کرسکتا ہے، امام صاحب کو چاہئے کہ سنتوں سے پہلے فارغ ہونے کا اہتمام کیا کریں اور اگر کبھی امام پہلے فارغ نہ ہوسکے تو مقتدیوں کو چاہئے کہ امام کو سنتوں کا موقع دے دیا کریں، لیکن اگر کارکنوں کی مشغولی کی وجہ سے وقت کم ہو تو امام فرض پڑھانے کے بعد سنت پڑھے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)