انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کرتب و جادو کے دفع کے لئے زید بن اسلم ؓ کہتے ہیں کہ یہود کے ایک شخص (لبید بن عاصم)نے آپ ﷺ پر جادو کردیا، آپ بیمار ہوگئے،حضرت جبرئیل علیہ السلام معوذتین لے کر تشریف لائے کہ یہود نے آپ کو جادو کردیا ہے، یہ جادو(کا عمل)فلاں کنویں میں کیا گیا ہے،آپ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو بھیجا وہ (جس کے ذریعہ جادو کیا گیا تھا)لے آئے،حضرت جبرئیل علیہ اسلام فرمایا، معوذ تین کی آیتوں کو پڑہتے جائیں گر ہیں کھلتی جائیں گی؛چنانچہ آپ ﷺ ایک ایک آیت پڑہتے تھے،گرہیں کھلتی جاتی تھیں، یہاں تک کہ آپ اچھے ہوگئے،گویا کہ کسی بندھن سے کھول دئیے گئے۔ (درمنشور:۸/۱۸۷) فائدہ:جادو اورکرتب کے ازالہ کے یہ دونوں سورتیں بہت مفید ہیں،صبح وشام سوتے وقت پڑھ کر دم کرنے کا معمول بنالیا جائے،پانی میں دم کرکے یا لکھ کر پانی سے دھوکر پلایا جائے یا اس کا تعویذ بناکر گلے میں ڈال دیا جائے۔ اسی طرح حاسدین کے حسد،موذی کی ایذاء سے بچنے کے لئے ان دونوں سورتوں کا ورد نافع ہے۔ غرض کہ ہر بیماری،نظر انسان وجن،خوف وڈر،جادو کرتب ،حسد،ایذاء سے حفاظت کے لئے اس کا ورد اور عمل مسنون اورمجرب ہے،اس کے علاوہ خلاف سنت وشرع تعویذ وجھاڑ وغیرہ میں نہ پڑے؛بلکہ یہ مسنون ومشروع طریقہ اختیار کرے۔ (سنت کے مطابق جھاڑ پھونک ودعاء کے لئے کتاب " الحرز المسنون" دیکھئے)