انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امہات المومنین کی خدمت تمام گذشتہ خلفاء امہات المومنین کی خدمت اپنے لئے باعث سعادت وافتخار سمجھتے تھے، امیر معاویہؓ بھی اس سعادت سے محروم نہ تھے اوررتبہ کے لحاظ سے خصوصیت کے ساتھ حضرت عائشہؓ کی بڑی خدمت کرتے تھے ان کی خدمت میں ایک ایک مشت ایک ایک لاکھ کی نذر پیش کرتے تھے (مستدرک حاکم:۳/) اس کے علاوہ وقتا، فوقتا دس دس پانچ پانچ ہزار کی رقمیں بھیجا کرتے تھے، ایک مرتبہ حضرت عائشہؓ نے منکدر بن عبداللہ کو دس ہزار کی رقم دینی چاہی، لیکن اس وقت اتفاق سے ہاتھ میں روپیہ نہ تھا، اسی دن شام کو امیر معاویہ کی بھیجی ہوئی رقم آگئی حضرت عائشہ نے منکدر کو بلواکر اس میں سے دس ہزار کی رقم دیدی۔ (طبقات ابن سعد تذکرہ منکدر بن عبداللہ)