انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱)ترجمہ مشکوٰۃ یہ حدیث کا پہلا اُردو ترجمہ ہے جوہندوستان میں کیا گیا، حضرت شاہ محمداسحاق محدث دہلویؒ جوحضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ کے نواسے اور جانشین تھے؛ انہوں نے مشکوٰۃ کا ترجمہ سادہ اردو میں کیا یہ اردو زبان کی وضع ونشر کا پہلا دَور تھا، ساتھ ساتھ حضرت شاہ محمداسحاق صاحب کے نامور شاگرد حضرت نواب قطب الدینؒ محدث دہلوی (۱۸۷۲ھ) نے اس کی اُردو شرح لکھی، مشکوٰۃ کی یہ فاضلانہ مکمل شرح "مظاہر حق" پانچ ضخیم جلدوں میں ہے اور عام ملتی ہے۔ مظاہر حق کوزیادہ مفید بنانے کے لیئے علماء فرنگی محل کے ایک مستند عالم مفتی عنایت اللہ صاحب مرحوم نے مشکوٰۃ کے راویوں کے حالات "الھدیۃ المزجاۃ لقراء المشکوٰۃ" کے نام سے اُردو میں قلمبندکیے ہیں، یہ مظاہر حق کے چوتھے ایڈیشن کے ساتھ چھپے ہیں، مظاہر حق کی اُردو بہت ابتدائی دور کی تھی، دیوبند کے مولانا عبداللہ جاوید غازی پوری نے زبان پر نظرثانی کرتے ہوئے مظاہر حق کا ایک جدید ایڈیشن تیار کیا ہے، جومطبع سے چھپ چکا ہے۔