انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ٹرین میں بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ ٹرین اگر کسی جگہ رکی ہوئی ہو تب بھی اس پر نماز پڑھنا درست ہے اور ایسی صورت میں اس پر کھڑے ہوکر ہی نماز پڑھنا واجب ہوگا ، کیونکہ یہ زمین کے حکم میں ہے، چلتی ہوئی ٹرین میں بیٹھ کر بھی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، جیسا کہ فقہاء نے کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے، لیکن بہتر ہے کہ کھڑے ہوکر پڑھنے پر قادر ہو تو کھڑے ہوکر ہی پڑھے کہ صاحبین کا یہی مسلک ہے اور بعض فقہاء نے اس کو ترجیح دیا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۷۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۳۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)