انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اعمال حسنہ (۲)بڑوں کا ادب کرنا، چھوٹوں پر رحم کرنا، ہر ایک کے ساتھ خوش مزاجی سے پیش آنا، ہر ایک کے سامنے تواضع سے رہنا، بھلائی کا حکم کرنا، برائی سے روکنا، رشتہ داری کو باقی رکھنا، آپسی اختلافات کے وقت سب کے ساتھ انصاف کرنا اور الفت و محبت کے ساتھ پیش آنا ،مصیبت زدہ و پریشان حال کی جس طرح ممکن ہو مدد کرنا، بیمار کی عیادت کرنا ،مسلمان کے جنازے میں شریک ہونا، میت کے گھر والوں کو پرسہ دینا، دوسروں کے عیب چھپانا،پڑوسیوں کا اکرام کرنا، مہمان نوازی کرنا، ہدیہ دینا، راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹادینا، مسلمان سے سلام ،اور مصافحہ کرنا، راستوں پر نہ بیٹھنا ،اگر بیٹھنا ہی پڑے تو نا محرم کو نہ دیکھنا گزرنے والوں کو تکلیف نہ دینا، سلام کا جواب دینا، بھلائی کا حکم اور برائی سے منع کرنا، راستہ بھٹکے ہوئے کو راستہ بتلانا کسی کے گھر جائے یا اپنے ہی گھر جائے تو اجازت لینا، اپنی ہی بات منوانے کی کوشش نہ کرنا، خود کو کمتر اور غیر کو بہتر سمجھنا، صحیح مشورہ دینا، کسی دو فرد میں اختلاف ہوجائے تو ان میں صلح کی ہر ممکن کوشش کرنا ،عیب جوئی نہ کرنا ، معاف کرنا، سب کے لیے دعا کرنا، اورہر کام اللہ کے لیے کرنا کھانا،پینا،سونا اوراٹھنانیز روز مرہ کےدیگر اعمال سنت کے مطابق کرنا ،صدقہ جاریہ وغیرہ کا اہتمام کرنا، یہ سب کام اچھے اور قابل ثواب ہیں، ان سب کا شمار اخلاق عالیہ میں ہوتا ہے۔