انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بحری قوت امیر معاویہؓ کے عہد میں جس فوجی شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی وہ بحری محکمہ ہے جیسا کہ اوپر لکھا جاچکا ہے کہ حضرت عمرؓ کے عہد میں بری فتوحات کی وسعت کے باوجود کوئی بحری حملہ نہ ہوا تھا اور امیر معاویہؓ کے اصرار پر بھی آپ نے مسلمانوں کی حفاظت جان کے خیال سے انہیں سمندر میں اترنے نہ دیا تھا،لیکن امیر معاویہؓ پر سمندروں سے کھیلنے کا شوق اتنا غالب تھا کہ حضرت عثمان سے باصرار اجازت لے لی اورچند دن کے اندر بحری فوج کو اتنی ترقی دی کہ اسلامی بیڑے کو اس عہد کے مشہور رومی بیڑوں سے بڑھا دیا اور ۲۳ ھ میں پانسو جنگی جہازوں کے ساتھ قبرس پر حملہ کیا جس کا ذکر اوپر گذر چکا ہے۔