انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فرائض اورسنن میں تفریق آنحضرت ﷺ عاشورہ کے دن روزہ رکھتے تھے، امیر معاویہؓ حج کو گئے تو اس خیال سے کہ لوگ اس روزہ کو فرض نہ سمجھ لیں، منبر پر چڑھ کر اعلان کیا،"اے اہل مدینہ" تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے آنحضرتﷺ سے سنا ہے آپ فرماتے تھے کہ یہ عاشورہ کا دن ہے،خدا نے اس دن کا روزہ تمہارے اوپر فرض نہیں کیا ہے، میں روزہ رکھتا ہوں تم لوگوں میں سے جس کا دل چاہے روزہ رکھے اور جس کا دل چاہے افطار کرے۔ (بخاری کتاب الصیام باب صوم عاشورہ)