انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۴)جامع ترمذی متن کتاب خود حدیث کی ایک بڑی شرح ہے، سند حدیث پرکلام اس کے درجات کی نشاندہی اسانید کے اتصال وارسال پرتنبیہ صحابہ کے عمل اور فقہاء کے مختلف مسالک پر محققانہ تبصرے اور ان کے تذکرے اس کتاب کی جان ہیں؛ تاہم علمائے حدیث نے اس پر بھی گرانقدر علمی اضافے فرمائے ہیں، اس کی گراں قدر شرحیں لکھی ہیں: (۱)شرح الترمذی: لابن عربی المالکی (۴۵۶ھ) یہ شرح ۱۳/جلدوں میں ہے اور مصر سے سنہ۱۳۵۰ھ میں شائع ہوئی۔ (۲)الکوکب الدری امالی حضرت گنگوہیؒ: شیخ رشید احمد گنگوہیؒ (۱۳۲۳ھ) حضرت گنگوہی کی تقریر ترمذی کوشیخ الحدیث مولانا محمدزکریا کے والد مرحوم مولانا محمدیحییٰ نے ضبط کیا ہے۔ (۳)العرف الشذی: للعلامہ انور شاہ (۱۳۵۱ھ) یہ حضرت شاہ صاحب کی جامع ترمذی پرایک تقریر ہے۔ (۴)الطیب الشذی بشرح جامع الترمذی: یہ مولانا اشفاق الرحمٰن کاندھلوی رحمہ اللہ کی تالیف ہے، افسوس کہ مؤلف اسے مکمل نہ کرسکے۔ (۵)تحفۃ الاحوذی: مولانا عبدالرحمن مبارک پوریؒ (۱۳۵۲ھ) مؤلف ترکِ تقلید کا مسلک رکھتے ہیں۔ (۶)معارف السنن: مولانا محمدیوسف بنوریؒ (۱۳۹۵ھ) چھ جلدیں چھپ چکی ہیں، دسویں جلد بھی مکمل ہے؛ مگرافسوس کہ درمیانی تین جلدیں مکمل نہ ہوسکیں۔ (۷)شرح ترمذی: شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق (اکوڑہ خٹک) کی نہایت مفصل اور مفید شرح ہے اس کا نام "حقائق السنن" ہے، حضرت الشیخ کے امالی آپ کے بعض تلامذہ نے جمع کیئے ہیں۔