انوار اسلام |
س کتاب ک |
حلال کو حرام سمجھنے والے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ جو چیز عین حرام ہو اس کی حرمت قطعی الثبوت اور قطعی الدلالۃ نصوص سے ثابت ہو اس کو حلال اعتقاد کرنا کفر ہے، اسی طرح اس کے عکس (حلال کو حرام اعتقاد کرنے) کا حکم ہے، اگر اس چیز کی حرمت لعینہٖ نہیں یا قطعی الثبوت نہیں یا قطعی الدلالۃ نہیں تو اس کو حلال سمجھنا کفر نہیں بلکہ فسق ہے، بہر دو صورت جس امام کی یہ حالت ہو وہ امامت کے لئے لائق نہیں اس کو امامت سے علٰحدہ کرکے کسی دوسرے پابندِ شرع اور اہلِ حق کو امام مقرر کرنا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۱۸۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)