انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا صبح کی نماز چھوڑنے والا عشاء میں اس کی قضاء کرسکتا ہے؟ اوّل تو فجر کی نماز قضاء کرنا ہی بہت بڑا وبال ہے، حدیث میں ہے کہ:"فجر اور عشاء کی نماز منافقوں پر سب سے بھاری ہے، اگر ان کو ان کے اجر و ثواب کا علم ہوتا تو ان نمازوں میں ضرور آتے، خواہ ان کو رینگتے ہوئے آنا پڑتا"۔ اس لئے فجر کی نماز کے لئے جاگنے کا پورا اہتمام کرنا چاہئے،اگر کسی دن خدانخواستہ آنکھ نہ کھلے تو بیدار ہونے کے بعد فوراً فجر کی قضا کرلینا چاہئے، اس کو دوسری نماز وں تک موٴخر کرنا بُرا ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۰، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۴۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)