انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت مالکؓ بن زمعہ نام ونسب مالک نام والد کا نام زمعہ تھا، نسب نامہ یہ ہے،مالک بن زمعہ بن قیس ابن عبد شمس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،مالک ام المومنین حضرت سوداؓ کے حقیقی بھائی تھے۔ (ابن سعد،جزو۴،ق۱:۱۵۰) اسلام وہجرت دعوتِ اسلام کے آغاز میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں معہ اپنی بیوی عمیرہ کے حبشہ گئے،(ابن سعد،جزو۴،ق۱:۱۵۰) اس سے زیادہ ان کے حالات معلوم نہیں۔