انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ادریسی حکومت کا خاتمہ سلیمان بن عبداللہ کا ذکر اوپر آچکا ہے کہ وہ ادریس اکبر یا ادریس اول کا بھائی تھا اوراس نے تلمسان وتاہرت کے علاقے میں اپنی حکومت قائم کرلی تھی، سلیمان کی وفات کے بعد اس کا بیٹا محمد بن سلیمان مغرب الاوسط پر حکمراں ہوا،اس کے بعد بنو سلیمان میں خانہ جنگی برپا ہوئی اورملک چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا، اوشکول کا علاقہ عیسیٰ بن محمد بن سلیمان کے قبضے میں آیا جراوہ کی حکومت ادریس بن محمد بن سلیمان کے قبضے میں آئی ادریس بن محمد بن سلیمان کا بیٹا ابو العیش عیسیٰ باپ کا جانشین ہوا،اس کے بعد اس کا بیٹا ابراہیم فرماں روا ہوا، آخر اس خاندان کے تمام افراد کو عبدالرحمن ناصر خلیفہ قرطبہ کے سپہ سالاروں نے گرفتار کرلیا تھا،تیس کے صوبہ پر ۳۴۲ ھ تک علی بن یحییٰ بن محمد بن محمد بن ابراہیم بن محمد بن سلیمان حکمراں رہا،اس کے بعد بھی بنو سلیمان کے اکثر افراد مغرب الاوسط کے اکثر مقامت پر برائے نام قابض ومتصرف رہے،پھر رفتہ رفتہ حکومت اس خاندان سے بالکل منقطع ہوگئی۔