انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پختہ قبروں کوہموار کرنا صحیح ہے؟ قبر جب اتنی پرانی ہوجائے کہ اس میں میت باقی نہ رہے بلکہ مٹی بن چکی ہو تواس کا حکم بھی بدل جاتا ہے، نہ اس کا احترام باقی رہتا ہے، نہ وہاں نماز ممنوع ہوتی ہے، نہ تعمیر اور کھیتی منع رہتی ہے؛ بلکہ حسب ضرورت ان سب چیزوں کی اجازت ہوجاتی ہے، پختہ قبر بنانا توشرعاً درست ہی نہیں؛ اگرفتنہ کا خوف نہ ہوتوپختہ قبروں کوبرابر کیا جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۱۳۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۳۷۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)