انوار اسلام |
س کتاب ک |
حالتِ حیض میں آیتِ کریمہ کی تلاوت كرنا كيسا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض اور حالتِ جنابت میں قرآنِ مجید کی تلاوت سے منع فرمایا ہے اس لیے فقہاء نے حالتِ حیض میں نماز، روزہ اور قرآن کی تلاوت کرنے کوناجائز قرار دیا ہے؛ پس اس حالت میں قرآن مجید کی ایک یا اس سے زیادہ آیات کا تلاوت کی نیت سے پڑھنا درست نہیں، ہاں اگرقرآن مجید میں کوئی دُعا منقول ہو اور اسے دُعا کے ارادہ سے پڑھا جائے تواس کی گنجائش ہے؛ کیونکہ اس صورت میں دُعا مقصود ہے نہ کہ تلاوتِ قرآن۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۹۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ نفائس الفقہ:۴/۴۰۸، مکتبہ فیصل پبلیکیشنز، دیوبند)