انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت علیؓ کی شفاء بیہقی نے حضرت علی سے روایت کی ہے کہ حضرت علی کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت میں اتنا سخت بیمار تھا کہ دعا کرتا تھا یا اللہ اگرمیری موت آگئی ہے تو جلد آجائے تاکہ بیماری کی تکلیف سے نجات مل جائے اور اگر زندگی باقی ہے تواس مرض سے شفا دے اور اگر یہ بیماری جانچ کے لیے ہے تو مجھے صبر دے ،آنحضورﷺ نے یہ دعا سن کر حضرت علیؓ کو پاؤں سے مارا اور فرمایا کیا کہتے تھے ذرا پھر کہنا حضرت علیؓ نے وہی دعا پھر پڑھی تو آنحضورﷺ نے فرمایا اے اللہ ان کو شفا دے حضرت علی کا بیان ہے کہ میں اسی دن اچھا ہوگیا اور اسی دن سے وہ درد پھر کبھی نہیں ابھرا۔